کوئٹہ میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ کر دیا گیا،پیپلز پارٹی کے سریاب روڈ پر واقع دفتر پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جس کے سبب 3 افراد زخمی ہو گئے,دستی بم حملے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی

بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کےانتخابی دفتر پر دستی بم حملے کی مذمت کی ہے،بلاول بھٹو زرداری نےبم حملے میں زخمی کارکنوں غلام اللہ ‘ نصراللہ ‘محمد جاوید ‘عبدالطیف اور عبید اللہ کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے جیالے اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے نہیں ڈرتے ،الیکشن کمیشن انتخابی دفاتر کی حفاظت کیلئے اقدامات کرے .

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں سیاسی جماعت کے الیکشن دفتر پر بم حملے کا نوٹس لے لیا، ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واقعے پر چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کرلی،ایسے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف الیکشن قوانین کے تحت کاروائی کی جائے گی.

پیپلز پارٹی کے امیدوار جمال رئیسانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج ایک بار پھر دہشتگردوں نے تاریخ دہرانے کی کوشش کی۔ اور مجھ پر گرنیڈ حملہ کیا۔ الحمدللہ میں محفوظ رہا پر ہمارے کچھ ساتھی زخمی ہوئے۔ میرے والد کو بھی الیکشن کمپین میں شہید کیا گیا اور آج مجھ پر حملہ بھی اُسی کی ایک کڑی ہے۔ ہماری الیکشن مہم کو سبوتاژ کرنے اور ہمارے مشن سے ہمیں ہٹانے کیلئے ایک بار پھر دہشتگرد عناصر سر اٹھانا شروع ہو چکے ہیں۔ ان حملوں سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ پارلیمان میں میرے آنے سے کچھ لوگوں کو تکلیف ہو رہی ہے۔ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم ان اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے یا ڈرنے والے نہیں۔ ہم کسی صورت اپنی الیکشن مہم معطل نہیں کریں گے اور نا ہی اپنے نظریے سے پیچھے ہیں گے۔ پاکستان زندہ باد،بلوچستان پائندہ باد

واضح رہے کہ جمال رئیسانی این اے 264 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں،وہ نگران حکومت میں بلوچستان کے صوبائی وزیر تھے تا ہم انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

 نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

 پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان 

بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب

Shares: