آصفہ بھٹو کوقومی اسمبلی میں کیسے داخل کیا جائے گا:منصوبہ بن گیا:مبشرلقمان کا دعویٰ

0
41

اسلام آباد :آصفہ بھٹو کوقومی اسمبلی میں کیسے داخل کیا جائے گا:تیاریاں شروع:مبشرلقمان کا دعویٰ ،اطلاعات کےمطابق پیپلزپارٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو کوقومی اسمبلی میں‌ پہنچانے کے لیے انتخابات میں‌اتارنے کا فیصلہ ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں اہم فیصلے ہوگئے ہیں‌،

اس حوالے سے معروف تجزیہ نگار، سنیئر صحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس وقت تیاریاں عروج پرہیں اوراس سلسلے میں ٹنڈوالہ یار میں ایک وڈیرے کے فارم کو بیس کیمپ کا درجہ دے دیا گیا ہے ، بڑی تابعدارشخصیات نے وہاں حاضری بھی دینا شروع کردی ہے ،

مبشرلقمان کہتے ہیں کہ اس حوالے سے کہاجارہا ہےکہ ٹنڈو الہ یار سے الیکشن لرانے کا فیصلہ کر لیا جبکہ پی پی رہنمائوں کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ آصفہ بھٹو کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ اس بیس کیمپ میں بڑے بڑے افسران کوڈیرے لگانے کے احکامات بھی دے دیئے گئے ہیں‌

دوسری جانب پارٹی کی مرکزی قیادت نے مقامی قائدین کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حلقے میں سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز کیا جائے تاکہ آئندہ انتخابات میں آصفہ بھٹو کو بھاری اکثریت سے جتایا جا سکے ؒ۔

Leave a reply