پیپلزپارٹی کا راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ:مریم نوازناامید ہوگئیں

0
38

راولپنڈی:پیپلزپارٹی کا راولپنڈی میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ:مریم نوازناامید ہوگئیں،اطلاعات کے مطابق سینیٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اپوزشین لیڈرآف دی ہاوس منتخب ہونے کے بعد پاکستان میں سیاسی صورت حال بڑی تیزی سے تبدیل ہونے لگی ہے

یوسف رضا گیلانی کے منتخب ہوتے ہی پاکستان پیپلزپارٹی نے کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظر ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی جلسہ نہ کرنے کا ایسا فیصلہ کیا کہ اتحادی جماعت کی خوشیوں پرپانی پھرگیا

پیپلزپارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی اور صوبائی قائدین سے مشاورت کے بعد مرکزی جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی سطح پر کورونا وائرس کی ایس او پیز کو پیش نظر رکھتے ہوئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جائے۔

معتبرذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی طرف سے جلسہ منسوخ کرنے کے اعلان کےساتھ ہی ن لیگ کی رہنما مریم نوازاس بات سے ناامید ہوگئیں ہیں کہ اب حکومت کے خلاف تحریک کی شدت میں‌ بہت زیادہ کمی آجائے گی جس کا اثرپی ڈی ایم اورن لیگ کے جلسوں پربھی پڑے گا

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے پارٹی کے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کیا گیا تھا۔دوسری طرف 4 اپریل کو پیپلز پارٹی کے جلسے سے سندھ میں کورونا پھیلنے کے خدشات ہیں جس پرسندھ حکومت بھی پریشان دکھائی دیتی ہے۔

Leave a reply