پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں،بلاول ،زرداری کی رکنیت معطلی کی درخواست
بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی ،دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیر سماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں،
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس کی درخواست دوسرے سرکاری وکیل کے پاس ہے اور وہ سپریم کورٹ میں ہیں،
درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک وقت میں 2پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں،پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہی نہیں رہنما اس نام پر کیوں سرگرمیاں کرتے ہیں،دونوں کی رکنیت معطل کی جائے.