جج ویڈیو اسکینڈل، مرکزی کردار کو آج ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائیگا

0
38

جج ویڈیو اسکینڈل میں گرفتار ملزمان کو آج ڈسٹرکٹ کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا جائے گا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ،ایف آئی اے ٹیم تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرے گی ،تینوں ملزمان کو گزشتہ روز ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا

ملزم ناصر جنجوعہ، خرم یوسف اور غلام جیلانی کو عدالت سے باہر نکلنے پر گرفتار کیا گیا ہے، عدالت نے ناصر جنجوعہ اور خرم یوسف کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی تھی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے اسلام آباد کی سائبر کرائم کورٹ کے جج طاہر خان نے ضمانت خارج کیں

قبل ازیں جج شائستہ کنڈی نے ملزم میاں طارق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کر دی اور 16 ستمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا

 

ملزم میاں طارق کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا گیا ،دوران سماعت ایف آئی اے نے عدالت سے ریمانڈ کی اسدعا کی جس پر عدالت نے مزید 14 دن کا ریمانڈ دے دیا،ملزم میاں طارق پر جج محمد ارشد ملک کی ویڈیو بنانے کا الزام ہے

 

ویڈیو سیکنڈل میں گرفتار میاں طارق کے دفتر پر ایف آئی اے کی کاروائی

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے جج ارشد ملک کی ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد احتساب عدالت کے جج کی خدمات دوبارہ لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئیں، جج ارشد ملک نے حلف نامے میں ویڈیو کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں اور بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی.

میاں طاق نے جج ارشد ملک کی ویڈیو کس کو بیچی تھی؟ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں بتا دیا

ایف آئی اے نے میاں طارق کو گرفتارکرلیا تھا .گرفتاری کے بعد ملزم کو انتہائی سخت سیکیورٹی میں عدالت لایا گیا، ‘

 

واضح رہے کہ لالہ موسی سے تعلق رکھنے والے ناصر جنجوعہ اسلام آباد ميں تعميراتي صنعت کي اہم کاروباري شخصيت ہيں۔ان کے والد میاں امام دین جنجوعہ نے60 کی دہائی ميں مڈجيک کے نام سے کمپني قائم کي، جس نے کئي بڑے ايئرپورٹ سميت متعدد بڑے منصوبے مکمل کيے ہيں۔

احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے اپنے بيان حلفي ميں بھي بزنس مين ناصر جنجوعہ کا ذکر کيا ہے انہوں نے کہا کہ ناصر جنجوعہ نے مجھے رشوت کي پيشکش کي ۔ارشد ملک نے اپنے بیان حلفی میں کہا ہے کہ نواز شریف کے کیسز کی سماعت کے دوران ن لیگ کے دو نمائندوں نے مجھ سے رابطے کیے اور کہا کہ نواز شریف منہ مانگی رقم دینے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپکو کسی بھی ملک میں پیسے ادا کرنے کو تیار ہیں۔ناصر جنجوجہ اور مہر جیلانی نے نواز شریف کو بری کرنے کے لیے دھمکیاں دی تھیں

Leave a reply