سیالکوٹ : پیپلز پارٹی نے اڑھائی سالوں میں 72سال جتنی کرپشن کی”خواجہ آصف کے سچ نے تباہی مچادی،اطلاعات کے مطابق خواجہ آصف کے ایک سچ نے نوازشریف اورزرداری کی رومانوی محبت پرپانی پھیردیا خواجہ آصف کہتے ہیں کہ "72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی”، سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف کی زبان پھسل گئی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں مسلم لیگ ن کے کنوینشن میں خواجہ آصف کی پُرجوش خطاب کے دوران زبان پھسل گئی۔ ليگی رہنماء ملک میں سب سے زیادہ کرپشن کرنے کا الزام پیپلز پارٹی پر عائد کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ 72 سال میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی کرپشن ڈھائی سال میں پیپلز پارٹی نے کی۔ اس موقع پر ان کے قریب موجود ایک شخص نے غلطی کی نشاندہی کی جس کے بعد خواجہ آصف نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کرپشن کا الزام تحریک انصاف کی حکومت پر لگا دیا۔
ذرائع کے مطابق زبان پھسلنے کا یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ن لیگ کے کسی جلسے میں ایسی مضحکہ خیز غلطی ہوئی ہو۔ کچھ روز قبل لاہور میں منعقدہ ورکرز کنوینشن کے دوران بھی لیگی رکن اسمبلی نے مریم نواز کی موجودگی میں "گو نواز گو” کے نعرے لگا دیے تھے۔







