پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملہ، چیف الیکشن کمشنر کا مقدمے کا حکم

پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج
0
118
malik manzar

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 162 میں پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر پیٹرول بم پھینکنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا

تھانہ ستو کتلہ میں پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کیا ہے، مقدمہ امیدوار منظر عباس کھوکھر کے بیٹے کی مدعیت میں 10 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ،مدعی مقدمہ کے مطابق نامعلوم افراد نے پیٹرول سے بھری بوتلیں لے کر دفتر پر حملہ کیا، پیٹرول سے بھری بوتلیں آفس کے دروازوں اور بینرز پر پھینک کر آگ لگائی گئی، حملہ آور آفس میں موجود 50 ہزار مالیت کی 30 کرسیاں اور ڈیڑھ لاکھ مالیت کا جنریٹر چوری کر کے لے گئے،پولیس کے مطابق مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا.

قبل ازیں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے لاہور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انتخابی دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا،الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی شکایت پر ایف آئی آر کے اندراج کا حکم دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی پنجاب کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں,پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں پی پی پی الیکشن آفس پر حملے اور کراچی میں پارٹی کی کارنر میٹنگ پر فائرنگ کی مذمت کی تھی.

ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،پلوشہ خان
پی پی پی کی سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا،ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،ن لیگ کے کسی رہنما نے کہا سندھ کے کسی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن پڑنا چاھیں تو خوش آمدید کہیں گے ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ متعصبانہ ٹوئیٹ کا نوٹس لیں ،یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر ہے،ن لیگ کی ٹاپ لیڈر شپ کی جانب سے اس طرح کی ٹویٹ کا کیا مطلب ہے، اس ٹویٹ کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،کہ الیکشن کی آڑ میں یہ لوگ کس حد تک جا سکتے ہیں، نفرت انگیزی کا بیج پہلے بھی یہ بو چکے ہیں، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کے ذریعے پہلے انہوں نے نفرت بوئی، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے ،کیا وجوہات ہیں ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیئے ہیں،جلسے منسوخ ہونے کی وجہ سے ایسے بیانات ن لیگ دے رہی ہے، ایک حلقے میں بلاول آیا تو یہ بوکھلا گئے،اور اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں،اگر آپ اتنے مقبو ل ہیں تو کیا وجوہات ہیں کہ شیر کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے، پنجاب میں جلسے منسوخ کرنے پر مجبور کیوں‌ہو رہے ہیں، سندھ پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ بتائیں کام کئے تو سندھ کا رخ کیوں نہیں کرتے، سندھ کے امیدواروں کو لاہور بلایا گیا، سندھ کے فیصلے لاہور میں کئے گئے، یہ صرف اور صرف صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں،

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں‌میں منشور کہا ں ہے، ایک قیدی کی مہم ن لیگ جلسوں میں چلا رہی ہے، پہلی بار دیکھا کہ کوئی پارٹی کہے کہ ہم منشور پیش نہیں کر رہے، عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس کونسا نعرہ ہے؟ کونسا وعدہ ہے؟ حلقوں میں کوئی رسپانس نہیں، چند ہزار لوگوں کی وجہ سے جلسے انکو منسوخ کرنا پڑے،ن لیگ پہلے بھی کئی بار اقتدار میں رہی عوام کو کچھ نہیں دیا ن لیگ کا منشور آئی ایم ایف کے آگے سر جھکانا ہے، منشور بنانے کے لیے کئی کمیٹیاں بنا ڈالی پر کچھ سامنے نہیں آیا ن لیگ کو ایک ٹولہ ڈبو رہا ہے تمام سینئرز پارٹی لیڈر شپ آپ سے پیچھے ہٹ چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کمپین سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے میاں صاحب آئیں آپ لاڑکانہ سے انتخاب لڑیں پیپلزپارٹی خوش آمدید کہے گی،

پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی،آصفہ بھٹو
آصفہ بھٹو زرداری نےلاہور اور کراچی میں پی پی پی کی کارنر میٹنگ اور لاہور میں انتخابی دفتر پر حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو گولیوں اور بم حملوں سے ڈرانے کی کوشش ناکام ہوگی،پیپلزپارٹی کی ملک بھر میں مقبولیت دیکھ کر سیاسی مخالفین کو اپنی شکست صاف نظر آرہی ہے،کراچی کے انتخابی حلقے این اے 230 گلشن بونیر میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب جیالا امیدوار کارنر میٹنگ سے خطاب کررہا تھا،بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے این اے 230 کراچی میں کارنر میٹنگ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے جیالوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی،آصفہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این کے 127 کے صوبائی حلقے پی پی 162 کے انتخابی دفتر کو نشانہ بنانا بزدلانہ حرکت ہے، لاہور پولیس پی پی 162 کے الیکشن آفس پر حملے کی ایف آئی آر فی الفور درج کرے،پاکستان پیپلزپارٹی کا انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کے بجائے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آنا دراصل شکست کا اعتراف ہے،

سرزنش پر ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر بھاگنے والے شکست کے خوف میں مبتلا ہیں،شازیہ مری
پیپلز پارٹی کی رہنما، سابق وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ لاہور میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے انتخابی کیمپ پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے،لاہور کے جیالوں نے آمروں کا مقابلہ کیا ہے آمروں کے چیلے کس کھیت کی مولی ہیں ،پولیس کی طرف سے ایف آئی آر داخل کرنے سے انکار تمام راز فاش کر رہا ہے،تھوڑی سی سرزنش پر ڈیل کرکے ملک چھوڑ کر بھاگنے والے شکست کے خوف میں مبتلا ہیں،این اے 127 میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جیت سے مخالفین بدحواس ہو گئے ہیں

واضح رہے کہ لاہور میں پیپلزپارٹی کے لاہور سے پی پی 162 سے امیدوار منظر عباس کھوکھر کے ٹاؤن شپ میں دفتر پر پٹرول بم سے حملہ کیا گیا ہے،نامعلوم افراد سحری کے وقت گیٹ پر پٹرول بم پھینک کر فرار ہو گئے،پٹرول بم سے گیٹ پر لگے تمام بینرز اور فلیکیسں جل گئی ہیں،منظر عباس کھوکھر نے تھانہ ٹاؤن شپ میں پرچہ درج کرانے کے لیے درخواست دے دی

پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،شیری رحمان
نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملے مذمت کی اور کہا ہے کہ چند پیپلز پارٹی مخالف لوگوں نے این اے 127 میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر پیٹرول بموں سے حملہ کیا ہے،این سے 127 لاہور میں پیپلز پارٹی کے الیکشن آفس پر حملہ تشویشناک اور قابل مذمت ہے،پولیس ہماری ایف آئی آر درج کرنے سے بھی انکار کر رہی ہے،

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Leave a reply