کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوامی معاشی معاہدے کے نام سے انتخابی منشور جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کا سلوگن چنونئی سوچ ہے، اجرت پر کام کرنے والوں کی حقیقی آمدن کو دوگنا کیا جائے گا، غریبوں، بے زمینوں اور محنت کشوں کو رہائشی مکان دئیے جائیں گے اور بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کیا جائے گا تمام اسکول جانے والے بچوں کو مفت کھانا فراہم کریں گے، نوجوانوں کویوتھ کارڈ جاری کیا جائے گا جس کے ذریعے تعلیم یافتہ نوجوان مرد و خواتین کو ایک سال تک وظیفہ دیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کے منشور کے مطابق مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ ناصرف اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں ادا کر سکیں گے بلکہ اپنے لیے اور اپنےخاندان کے لیے ہیلتھ انشورنس بھی حاصل کر سکیں گے جبکہ مزدورکارڈ کے ذریعے لوگ اولڈ ایج بینیفٹ بھی حاصل کر سکیں گے، ہاری کسان کارڈ بھی جاری کیا جائےگا، ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی اور یوریا کھاد پر سبسڈیز دی جائیں گی اور فصلوں کا انشورنس ہوگا۔

پاکستان کا معاشی مسئلہ اخراجات زیادہ اور آمدن کم ہے،سراج الحق

پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق وسیلہ حق پروگرام کے ذریعے غریب خواتین کو چھوٹے قرضے فراہم کیے جائیں گے، وسیلہ تعلیم کے ذریعے ہر مستحق بچے کو مالی امداد فراہم کی جائے گی اور مالی امداد اس بات سے مشروط ہوگی کہ امداد حاصل کرنے والے بچے کی اسکول میں حاضری کم از کم 70 فیصد ہو۔

بارش برسانے والا سسٹم آج ملک میں داخل ہو گا

پیپلزپارٹی کے انتخابی منشور کے مطابق پورے ملک میں پرائمری سطح کے علاج معالجے کی مفت سہولتیں، مفت دوائیں مہیا کریں گے، امراض قلب، جگر اور گردوں کے امراض کا مفت علاج فراہم کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

Shares: