پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا اہم بیان

ایسی اطلاعات ہیں کہ حکومت ملتان میں جیالوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اگر میرے جیالوں کو کوئی تکلیف ہوئی تو ملک کے کونے کونے میں احتجاج ہوگا، حکومت ہوش کے ناخن لے اور کریک ڈاؤن کرنے کا سوچے بھی نہیں، ۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ اگر حکومت نے جیالوں کے خلاف ملتان میں ریاستی جبر کیا تو یہ جلتی پر تیلی کے مترادف ہوگا،
چاہے کچھ بھی ہوجائے، پی پی پی اپنا یوم تاسیس ہر حال میں ملتان میں منائے گی،‏جو کرنا ہے کرلیں، 30 نومبر کو پی ڈی ایم قائدین کے ہمراہ اپنا یوم تاسیس منانے سے پی پی پی کو کوئی نہیں روک سکتا، ‏حکومت جان چکی ہے کہ عوام سلیکٹڈ حکومت کے بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں،

حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے ہماری راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
بلاول بھٹو زرداری کرونا وائرس کا شکار ہیں اور خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کر رکھا ہے ،وہ اپنی بہن بختاور کی منگنی میں بھی شرکت نہ کرسکے جبکہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پہ وہ کارکنان سے ویڈیو لنک خطاب کریں گے

Shares: