پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،اہم شخصیت کی ہوئی موت
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کو بڑا صدمہ،ممبر سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوتہ انتقال کرگئے
بشیر احمد ہالیپوتہ پیپلزپارٹی کے سینئر بزرگ کارکن تھے بشیر ہالیپوتہ 3بار ایم این اے اور دو بار ایم پی کی الیکشن بھی جیتے ، بشیر احمد کافی دنوں سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے
چیئرمیں پی پی بلاول بھٹو نے رکنِ سندھ اسمبلی بشیر ہالیپوتہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ بشیر ہالیپوتہ کے انتقال کی خبر سن کر صدمے میں ہوں، سابق صدر آصف زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، صوبائی وزراء سعید غنی، ناصر حسین شاہ سمیت دیگر نے بشر احمد کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کےلئے دعائے مغفرت کی ہے