پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کی ایک اور نشست سے محروم

گلگت :پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کی ایک اور نشست سے محروم ،اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی گلگت بلتستان اسمبلی کی ایک اور نشست سے محروم ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت پیپلز پارٹی کو اپنی ایک اور نشست سے محروم ہونا پڑ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پی پی رہنما امجد حسین گلگت بلتستان کے حلقے جی بی اے 4 کی نشست خالی کر دی ہے۔ امجد حسین نے نومبر میں ہونے والے انتخابات میں 2 نشستوں جی بی اے 1 اور جی بی اے 4 پر فتح حاصل کی تھی۔

تاہم اب انہیں قانون کے مطابق ایک نشست خالی کرنا پڑی ہے۔ پی پی رہنما نے جی بی اے 1 کی نشست اپنے پاس رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے جی بی اے 4 کی نشست خالی کر دی۔ امجد حسین کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ جی بی اے 4 پر ضمنی الیکشن کا انعقاد 25 فروری کو ہوگا۔اس نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اب اس بات کا قوی امکان ہے کہ ضمنی انتخاب کی صورت میں یہ نشست پی ٹی آئی کے حصے میں آئے گی

Comments are closed.