پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ

کے ایم سی ٹائونز اور کنٹونمینٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کام کرے
0
31
murad ali shah

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت لوکل گورنمینٹ کا اجلاس ہوا

اجلاس میں وزیر بلدیات ناصر شاہ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان مراد، سیکریٹری بلدیات نجم شاہ اور دیگر شریک تھے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ یہ اجلاس میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ بات چیت کیلئے بلایا گیا ہے، میں چاہتا ہوں کہ میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کی بھرپور خدمت کریں، شہر کراچی نے ماضی میں ترقیاتی کاموں، صفائی ستھرائی اور عوام کے مسائل کے حوالے سے تفریق دیکھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ اب بلا تفریق سے شہر اور اس کے عوام کی خدمت ہونی چاہئے، پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن امان بحال کیا ہے، ہماری حکومت نے شہر میں ترقیاتی کام کروائے جس کی وجہ سے عوام نے پیپلز پارٹی کو کامیاب کیا پیپلز پارٹی قیادت کا حکم ہے کہ بلدیاتی نمائندے شہر میں عوام کے مسائل حل رکتے ہوئے دکھائی دیں

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ شہر میں واٹر بورڈ کا کام بہتر کرنے کی ضرورت ہے، سندھ سولڈ ویسٹ کے کام کو مزید بہتر کرنا ہے، میئر کراچی کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام اداروں کو بہتر اور مضبوط کرنے کیلئے کام کرینگے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہر کی ٹرانسپورٹ، سڑکوں، نکاسی آب کو مزید بہتر کیا جائے، * کے ایم سی اپنے مالی وسائل کو بڑھائے اور بہتر کرے، وزیراعلیٰ سندھ نے میئر کراچی کو ہدایت کی کہ تمام ٹائونز کے نمائندوں کو ساتھ لے کر چلیں، کے ایم سی ٹائونز اور کنٹونمینٹس کے ساتھ کوآرڈینیشن میں کام کرے، وزیراعلیٰ سندھ نے وزیر بلدیات کو ہدایت دی کہ وہ نئے بلدیاتی اداروں کو فعال کریں نئے ٹائونز کے جو مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کریں، محرم الحرام آ رہا ہے تمام بلدیاتی ادارے اپنے متعلقہ علاقوں میں نکاسی آب، اسٹریٹ لائیٹس اور سڑکوں کو بہتر بنائیں،

پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی حمایت جاری رکھے گی۔

عثمان مرزا کی جانب سے لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے بعد نوجوان جوڑے نے ایسا کام کیا کہ پولیس بھی دیکھتی رہ گئی

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

Leave a reply