پیپلز پارٹی نے سرکاری آسامیاں ختم کرنے کے اقدام کو مسترد کر دیا

0
46

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں 71000ہزار سرکاری آسامیاں ختم کرنا ایک اور عوام دشمن فیصلہ ہے۔
ناکام حکمرانوں کا یہ اقدام بے روزگار افراد پر خود کش حملہ ہے۔پیپلز پارٹی پی ٹی آئی حکومت کے روزگار دشمن عمل کے خلاف ہر سطح پر مخالفت کریگی۔

حکومتی آئی ایم ایف بجٹ ٹیم کا خزانہ کی کنجیاں آئی ایم ایف کے حوالے کرنے کی شرائط سامنے آرہی ہیں۔ عمران خان نے آئی ایم ایف جانے کے باوجود خوکشی نہیں کی لیکن نوجوانوں کو خودکشیوں کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔نالائق حکمران غربت بھوک افلاس مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے لوگوں کو بے روزگاری کے سیلاب کے حوالے کرنے کے درپے ہیں۔

روزگار کے زریعے چولہے جلانے والی پیپلز پارٹی حکمرانوں کو عوام الناس کےچولہےبجھانے نہیں دیگی۔ ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔نیر بخاری

Leave a reply