پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پیسہ کشمیر میں بھیجا گیا،حلیم عادل شیخ

باغی ٹی وی : قائد اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سندھ اسمبلی میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی شاہنواز جدو و دیگر رہنما بھی شریک تھے، حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1997 میں پی ٹی آئی کے پاس کوئی سیٹ نہیں تھی، 2002 میں پی ٹی آئی کے پاس ایک سیٹ تھی،2008 میں پی ٹی آئی نے الیکشن مہم کا بائیکاٹ کر دیا تھا،2013 میں کے پی کی میں پی ٹی آئی کی حکومت بنی،دوبارہ 2018 میں کے پی کے پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی کی حکومت آئی،2020 میں گلگت بلتستان اور 2021 میں کشمیر میں حکومت بننے جارہی ہے اب سندھ میں حکومت پی ٹی آئی کی بنے گی،

اب آئندہ الیکشن میں پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی،سندھ میں تبدیلی ناگریز ہوچکی ہے عوام کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں ہیں، سندھ میں آئینی طریقے سے تبدیلی لائیں گے کوئی گورنر راج وغیر نہیں لگائیں گے۔ کشمیر الیکشن میں دیکھنے گیا تھا سندھ کا پئسا چوری ہوکر کہاں خرچ ہوا،سندھ کے روڈوں، کتابوں، گٹروں کی صفائی، دوائیوں، زکوات کا چوری شدہ پیسا کہاں خرچ ہوا،

پیپلزپارٹی نے کشمیر الیکشن میں سندھ کی عوام کا پیسا اڑایا ہے، دس دس کروڑ روپے پیپلزپارٹی نے اپنے امیدواروں میں بانٹے ہیں،کشمیر میں پی پی کے جھنڈے بکھرے پڑے دیکھے تھے،سندھ کا پیسا لوٹ کر پیپلزپارٹی نے کشمیر کا الیکشن لڑا، سندھ کے سرکاری جہاز میں بیگ بھر کے پئسا کشمیر میں بھیجا گیا،عوام نے پھر بھی ن لیگ اور پ پ کو مسترد کر دیا ہے۔پ پ کے امیدوار چودھری یاسین پھانسی پر لٹکے گا ہمارے کارکنوں کو قتل کروایا ہے،سندھ میں پرچے آئوٹ ہورہے ہیں سندھ کا وزیر تعلیم کشمیر میں نعرے لگا رہا تھا،لاڑکانہ میں عوام سراپا احتجاج تھے تھر میں بچے مر رہے تھے بلاول کشمیر فتح کرنے نکلے ہوئے تھے،کشمیر کی بیٹی کہلانے والے رائیونڈ کی پھلن دیوی کو کشمیر کی عوام نے اٹھا کر باہر پھینک دیا،

جس کا والد ، بھائی سب رشتہ دار ملک سے فرار ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا تین بار کشمیر میں پییپلزپارٹی کی حکومت رہی ہے،اس بار پی ٹی آئی اکیلے ہی حکومت بنا رہی ہے،سندھ کی عوام کو ایمبولنس تک نہیں ملتی سندھ کا چوری شدہ پئسا کشمیر الیکشن پر لگایا گیا، کشمیر کی عوام نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کو فارغ کر دیا ہے،سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ آمریکا جاکر اپنی چھوڑی ہوئی کینینڈا کی شہریت بحال کروا رہے ہیں،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے وہ 2023 کی الیکشن سے قبل بھاگ جائے گا،مراد علی شاہ 2023 میں اگر الیکشن نہیں لڑیں گے، میرا یہ چلینج ہے نوٹ کر لیں اگر بھاگے نہیں الیکشن لڑے تو میں الیکشن نہیں لڑوں گا،

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی روشن سندھ پروگرام میں کرپشن، نوریا آباد پاور پلانٹ، ٹریکٹر اسکیم ،بیمار صنعتوں کی بحالی میں کرپشن،سندھ کی شگر ملز فروخت کرپشن،،محکمہ انفارمیشن کی نوکریاں ،2000 ارب کی کرپشن سندھ میں ملوث ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا سندھ میں پولیس کے ذریعے منشیات فروشی کی جارہی ہے، سندھ میں ڈاکو راج قائم ہے اغوا برائے تاوان منشیات فروشی کا حصہ سی ایم ہائوس تک جاتا ہے،پی ایس او فرخ بشیر کے ذریعے وزیر اعلیٰ منشیات فروشی کے پئسے جمع کر رہے ہیں،یہ پیپلزپارٹی کی آخری باری ہے ،سندھ میں کوویڈ کی ویکسین بھی بیچی جارہی ہے،سندھ حکومت نے ایک بھی ویکسین نہیں خریدی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا 69 لاکھ 957 ویکسین وفاق نے سندھ کو دی ہے،12 لاکھ ویکسین ابھی تک نہیں لگائی گئی ہے،ویکسین بھی سندھ میں فروخت کی جارہی ہے،18 ترمین کے بعد صحت صوبائی محکمہ ہے،جب سپریم کورٹ کے حکم پر سندھ کے اسپتال وفاق کو دیئے جاتے ہیں تو سندھ پر ڈاکا لگ گیا کہا جاتا ہے، 26 فیصد انڈین ویرینٹ وائرس سندھ میں پھیل چکا ہے،سندھ کا کرونا ٹاسک فورس کس چیز کا نام ہے ؟ یہ ٹاسک مال جمع کرنے کے لئے بنایا گیا ہے، جامشورو، لاڑکانہ سمیت سندھ بھر میں کرونا کی ویکسین فروخت کی جارہی ہے، وینٹیلیر سے لیکر تمام ادویات وفاق نے دی ہیں، 13 سالوں میں 1400 ارب سے زیادہ صحت کا بجٹ رہا ہے لیکن عوام کو ایمبولنس تک میسر نہیں ہے،

پیپلزپارٹی پاکستان کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے،پیپلزپارٹی کا ایجنڈا صرف کرپشن کرنا ہے،کرپٹ افسران جو اپنے وقت سے زیادہ سندھ میں گذار چکے ہیں وہ اس کرپشن میں شامل ہیں،سندھ میں نوکریاں بیچی جاتی ہیں کرپشن کی جاتی ہے،پولیس افسران منشیات فروخت کرواتی ہے نوجوان نسل کو تباہ کیا جارہا ہے،سندھ میں تمام وفاق کے اداروں سے عوام کو رلیف دلوائیں گے۔ ارباب غلام رحیم سندھ کے ایماندار وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں ان کے دور حکومت میں کرپشن پر کوئی بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا ہے۔

Shares: