پیپلز پارٹی نے وزیر مملکت مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

0
35
Mussadik Malik

پیپلز پارٹی نے وزیر مملکت مصدق ملک کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیر مملکت برائے پیٹرولیم و قدرتی وسائل اور ایم ڈی سوئی سدرن کو عہدوں سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے جبکہ ایک بیان میں رہنما پی پی اور سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ سندھ گیس کے بدترین بحران سے گذر رہا ہے اور صوبے میں گیس کی فراہمی کو فوری بحال کیا جائے ورنہ مملکتی وزیر اور ایم ڈی سوئی سدرن کو عہدوں سے فلفور ہٹایا جائے۔

وقار مہدی نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک خصوصاً گھریلو صارفین گیس کی بندش کے باعث سخت اذیت کا شکار ہیں، رمضان کے دو عشرے عوام نے سخت عذاب میں گذارے ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
26 سال کے بعد بھی شاہ رخ خان کا کرشمہ قائم ہے شامک داور
کرشنا ابھیشیک نے اپنے ماموں گووندا اور ممانی کے ساتھ جھگڑے کی خبروں پر رد عمل دیدیا
سورو گنگولی نغمہ کے ساتھ اپنی دوستی چھپا کر رکھنا چاہتے تھے لیکن کیا ہوا؟‌
سعودی عرب: حسن قرات کا دنیا کا سب سے بڑا مقابلہ ایرانی قاری نے جیت لیا
کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن ،آئی جی پنجاب اور ڈی پی او پر فائرنگ
پی پی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ملک کو 70 فیصد گیس فراہم کرنے والے صوبے کو اپنے ہی قدرتی وسائل سے محروم کر دیا گیا ہے، وزیراعظم سے گزارش کی ہے کہ وہ وزیر مملکت سے بازپرس کریں۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور کے ایم ڈی سوئی سدرن گیس کو وزیرِ مملکت مصدق ملک نے اپنی آنکھوں کا تارا بنایا ہوا ہے۔

Leave a reply