کورونا وائرس کی تباہی، پی پی پی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا

باغی ٹی وی : پی پی پی پنجاب پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا ،پارلیمانی پارٹی کا اجلاس حسن مرتضی کی زیر صدارت کل 26 مارچ دو بجے وڈیو لنک پر ہوگا ،اجلاس میں پنجاب بھر میں کورونا کی وبا کے پھیلائو اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا

اجلاس میں پنجاب میں لاک ڈائون کو موثر بنانے کیلئے حکومت سے تعاون کی حکمت عملی بنائی جائے گی ، لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم کو بھی مؤثر بنانے پر بھی مشاورت ہوگی، قدرتی آفت میں ہر شہری کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، ہم نے حکومت کو ہر طرح کے تعاون کی پیشکش پہلے ہی کر دی ہے، پنجاب حکومت کیا کر رہی ہے ہم نے کیا کرنا ہے اجلاس میں اس کا جائزہ لیا جائے گا،

Shares: