پی پی پی رہنما صادق عمرانی کا پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی صورت میں آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

0
150
baloch

ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن سابق صوبائی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ اگر پارٹی قیادت کی جانب سے میری 52 سالہ جدوجہد کو یکسر نظر انداز کر کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 نصیر آباد سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے کسی اور کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا گیا تو میں اس فیصلے کی بھرپور مزاحمت کروں گا اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑوں گا اور ان شاء الله ایم پی اے کی نشست جیت کر پارٹی قیادت کو بطور تحفہ پیش کروں گا .

یہ بات انہوں نے پیپلز ہائوس ڈیرہ مراد جمالی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر میر سبز علی خان عمرانی ، سید برکت علی شاہ ، شہباز خان عمرانی اور مختار ساسولی و دیگر افراد موجود تھے ۔ میر صادق عمرانی نے کہا کہ میں نے پیپلز پارٹی کیلئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے یہی وجہ ہے کہ میری جدوجہد اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے شہید محترمہ بینظیر بھٹو مجھے اپنا چھوٹا بھائی اور پارٹی کا سچا اور مخلص کارکن کہتی تھیں

انہوں نے کہا کہ اگر ہر 5 سال بعد الیکشن کے موسم میں سیاسی وفاداریاں اور پارٹی تبدیل کرنے والے موقع پرست عناصر کو اپنی پارٹی کے پرانے اور مخلص کارکنوں پر ترجیح دے کر پارٹی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے تو یہ سراسر زیادتی اور ناانصافی ہوگی جس کے خلاف پارٹی کارکن مزاحمت ضرور کریں گے انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلوں کے پارٹی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے جس سے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی پارٹی کے مخلص کارکنوں میں سخت مایوسی پیدا ہوگی جس سے پارٹی کو نقصان ہوگا

لطیف کھوسہ، چیئرمین سینیٹ بھی لڑیں گے الیکشن، کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ جاری

عام انتخابات،سیاسی رہنمامیدان میں آ گئے،مولانا،نواز،بلاول،شہباز کہاں سے لڑینگے الیکشن؟

 الیکشن کمیشن کو تمام شکایات پر فوری ایکشن لیکر حل کرنے کا حکم

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے وقت میں 2 دن کا اضافہ 

ن لیگ کے محسن رانجھا نے پی ٹی آئی والوں پر پرچہ کٹوا دیا .

نواز شریف پر مقدر کی دیوی مہربان،راستہ صاف،الیکشن،عمران خان اور مخبریاں

عام انتخابات کے دن قریب آئے تو تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ 

Leave a reply