واہ ! جوخود دوسروں کے رحم وکرم پرہیں‌ :ہمیں ڈکٹیٹ کرتے ہیں‌:پاکستان پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم پرجوابی حملہ

0
51

اسلام آباد:واہ ! جوخود دوسروں کے رحم وکرم پرہمیں ڈکٹیٹ کرتے ہیں‌:پاکستان پیپلزپارٹی کا پی ڈی ایم پرجوابی حملہ،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین نائب صدر شیری رحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پی ڈیم کے عہدے چھوڑ چکی ہے، ایسے کسی اتحادکا حصہ نہیں بنیں گے جو ہمیں ڈکٹیٹ کرے۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بعد پی ڈی ایم رہنماؤں کی مشترکہ کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم کسی ایسے اتحاد کا حصہ نہیں بن سکتے جو ہمیں ڈکٹیشن دے، پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کے عہدوں سے مستعفی ہوچکی ہے‘۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ ’کیا اب تک پی ڈی ایم والوں نے اسمبلی نشستوں سے استعفےدیے؟‘۔

شیریں‌رحمان نے مولانا فضل الرحمن اورشہبازشریف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوخود دوسروں کےرحم وکرم پرہیں وہ ہمیں دھمکیاں دیں‌ ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں‌

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے پی ڈی ایم قیادت کے سامنے اپنی شرائط پیش کردیں ہیں، ہم پی ڈی ایم کے پاس کیوں جائیں جبکہ اتحاد کی بانی پی پی ہے اور ہم کسی سیاسی جماعت کو نہیں بلکہ عوام کو جواب دہ ہیں‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ کوئی ایک جماعت دوسری جماعت کو شوکاز نوٹس دینے کا حق نہیں رکھتی، عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ساتھ مل کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے

Leave a reply