پیپلز پارٹی سے رابطے نہیں اور نہ ہی میں اپنی پارٹی سے ناراض ہوں. فواد چوہدری
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاکستان پیپلزپارٹی سے رابطوں کی تردید کی اور کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور یہ کہ میں پارٹی سے ناراض نہیں ہوں۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ میں خود پی ٹی آئی ہوںاور اپنے آپ کو کون چھوڑتا ہے. میں قطعی طور پر پارٹی سے کسی بات پر ناراض نہیںہوں. ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کا کوئی مستقبل نہیں ہے اور پھر نبیل گبول کو خود پارٹی میں کوئی نہیں پوچھتا جبکہ میں ہی پی ٹی آئی ہوں اور خود کو کون چھوڑتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کا مستقبل شاندار ہے.