لاہور:پیپلزپارٹی کو بھی اپنے پاوَں پر کھڑا ہونا چاہیے،نوازشریف نظربند نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے: شیخ رشید نے نوازشریف کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ،

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پیپلزپارٹی کو بھی اپنے پاوَں پر کھڑا ہونا چاہیے، شیخ رشید نے کہا کہ اتحادی ہمارے ساتھ ہی رہیں گے، کسی قسم کے کوئی اختلافات نہیں امورمملکت کے حوالے سے ماہرانہ رائے دینا اختلاف نہیں ہوتا

شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن تھکی ہوئی ہے یہ عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے،ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف نظر بند نہیں قیدی ہوں گے،

شیخ رشید نے کہا کہ میں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ نوازشریف آئیں تو ان کے گھر کو ہی جیل بنا دیں گے،شیخ رشید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو سب سے بڑا دکھ ہے کہ نوازشریف ہاتھ کی صفائی دکھا کر نکل گئے

شیخ رشید نے مزید کہا کہ نوازشریف کو جتنی سیکیورٹی چاہیے مجھے بتائیں دینے کو تیار ہیں،نوازشریف کو واپس لانے کیلئے حکومت کی کوشش جاری ہے،

Shares: