پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی :اہم مرکزی رہنما وفات پاگئے

اسلام آباد :پیپلزپارٹی صدمے میں ڈوب گئی:اہم مرکزی رہنما وفات پاگئے،اطلاعات کے مطابق پی پی پی رہنما سابق ڈپٹی سپیکر حاجی نواز کھوکھر وفات پا گئے ہیں

یاد رہے کہ حاجی نواز کھوکھر سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے والد اور سابق وفاقی وزیر تھے

حاجی نواز کھوکھر کی نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ کرال چوک اسلام آباد میں آج سہہ پہر 3 بجے ادا کی جائے گی

حاجی نواز کھوکھر کچھ عرصے سے علیل اور اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے

ڈپٹی سپیکر حاجی محمد نواز کھوکھراورمحمدافضل کھوکھر سابق ضلع نائب ناظم راولپنڈی کے بھائی اور سینٹر مصطفی نواز کھوکھر کے چچا امتیاذ علی کھوکھرچند دن قبل وفات پاگئےتھے

Comments are closed.