پاکستان پیپلز پارٹی نے اسامہ ستی کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کر دیا
پاکستان پیپلز پارٹی نے اسامہ ستی کیس کے غیر جانبدارانہ فیصلے کا مطالبہ کر دیا. پی پی پی کی سینئر رہنما شیریں رہنما نے کہا کہ ہماری پارٹی اس افسوسناک واقعے کی مذمت کرتی ہے. پیپلز پارٹی اسامہ ستی کے خاندان کے ساتھ ہے. اسامہ ستی قتل کیس میں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہئے. اے ٹی ایس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے نا کہ نہتوں پر گولیاں چلانا. تباہی سرکار پولیس اصلاحات کا دعوی کرتی تھی .اس حکومت میں پولیس گردی میں اضافہ ہوا ہے. سانحہ ساہیوال کے بعد وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ مجرموں کو سزا ملے گی موٹرووے ریپ کیس میں بھی پولیس کو کلین چٹ دی گئی.
نام کی تحریک انصاف نے آج تک کسی بھی مظلوم کو انصاف نہیں دیا. پولیس گردی کو اب رکنا چاہئے. اس طرح کے واقعات سے عوام کا پولیس اور قانون نافظ کرنے والے اداروں سے اعتماد اٹھ جاتا ہے. واقعے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرا کر نوجوان کے خون کے ساتھ انصاف کیا جائے.