قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پی پی کے رکن کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا

قومی اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی، پی پی کے رکن کو ایوان سے باہر نکال دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں گنتی کا عمل مکمل ، کورم پورا ہوگیا

وقفے کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دوبارہ شروع کر دی گئی،مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ امپورٹ کی غلط پالیسی کی وجہ سے 440 ارب روپے کا نقصان ہوا، یہ نقصان کون ادا کرے گا، یہ نقصان عوام اٹھا رہی ہے، گندم کی امدادی قیمت 2 ہزار روپے من مقرر کی جائے،

وفاقی وزیر غلام سرور نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے بات کی ہے تو بات بھی سننا چاہیے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنی سفارشات دے دی ہیں، سندھ حکومت نے گندم سے متعلق اپنی سفارشات نہیں دیں، اپوزیشن کی تجاویز کو ضرور زیر غور لائیں گے،

قومی اسمبلی کے اجلاس میں ہنگامہ آرائی ہوئی،پیپلز پارٹی کے آغا رفیق اللہ کو ڈپٹی اسپیکر نے اسمبلی سے باہر نکال دیا،ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آپ میرے ساتھ پرسنل ہورہے ہیں،اپوزیشن ارکان کی ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے مائیک نہ ملنے پر ہنگامہ آرائی ہوئی،ایوان مچھلی بازار بن گیا، کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی

پی پی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جو کچھ ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے،میں معافی مانگتا ہوں،آپ مہربانی فرما کر رولنگ واپس لے لیں،جس پر ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ ایک دفعہ باہر جائیں،پھر واپس آئیں، ایسے معاملہ ختم نہیں ہوگا،ڈپٹی اسپیکر نےسیکیورٹی کےسارجنٹ سے کہا آغا رفیع اللہ کو نکال دیں،آغا رفیع اللہ ایوان کا ماحول خراب کررہے ہیں،

خواجہ آصف ایوان سے واک آؤٹ کرگئے،علی محمد خان نے کہا کہ آغا رفیع اللہ پہلے معذرت کریں، آپ کے سابق وزیراعظم نے معذرت کی ہے،آپ ڈپٹی اسپیکر کے عہدے کا احترام کریں،آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر چلے جائیں اور پھر واپس آجائیں،آغارفیع اللہ آپ ہمارے بھائی ہیں، لیکن چیئر کا احترام کریں،

رہنما پیپلزپارٹی آغا رفیع اللہ ایوان سے باہر جاکر واپس آ گئے

وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں جلسوں میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئیں،پی ڈی ایم جلسوں میں آئین اور پارلیمنٹ کی توہین کی گئی ،پی ڈی ایم جلسوں میں اداروں کے خلاف نامناسب زبان کے استعمال کے خلاف قرارداد منظورکر لی گئی،قرارداد وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے پیش کی،قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پی ڈی ایم اے کے جلسے میں ہرزہ سرائی کی مذمت کرتا ہے،مقدس ایوان آئین پاکستان کی توہین کی مذمت کرتا ہے،قومی زبان پر جو بیان دیا گیا وہ آئین کی توہین کی گئی

Comments are closed.