پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی کی خودسوزی کی کوشش،گورنر کے پی پر کی الزامات کی بوچھاڑ
پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی کی خودسوزی کی کوشش،گورنر کے پی پر کی الزامات کی بوچھاڑ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی خاتون رکن خیبر پختونخوا اسمبلی نگہت اورکزئی نے خود سوزی کی کوشش کی ہے جسے پولیس نے ناکام بنا دیا۔
خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی نے آئی جی خیبر پختون خوا کے دفتر کے باہر پیٹرول چھڑک کر اپنے آپ کو جلانے کی کوشش کی جس پر پولیس اسٹاف نے انہیں روک دیا۔
پولیس کی جانب سے خود سوزی سے روکے جانے کے بعد پیپلز پارٹی کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی نہگت اورکزئی نے کہا کہ مسئلہ میری زمینوں کا ہے، گورنر خیبر پختون خوا شاہ فرمان اور ان کے لوگ میری زمین پر قابض ہیں اور ہدایات دے رہے ہیں۔
نگہت اورکزئی کا آئی جی آفس کے سامنے خودسوزی کی کوشش، گورنر شاہ فرمان پر قبضہ درگ مافیا کا سرغنہ ہونے کا الزام pic.twitter.com/gdbfoay5Ya
— Ali Akbar (@AliGunjai) October 10, 2020
پیپلز پارٹی کی خاتون ایم پی اے نے گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے لوگ میری زمینوں پر قابض ہیں، شاہ فرمان صوبے میں منشیات فروشوں کی پشت پناہی کرتے ہیں۔ ان کے قبضہ مافیا گروپ نے میری زمینوں پر قبضہ کیا ہوا ہے، اور پولیس بھی گورنر کے حکم پر میری بات نہیں سن رہی، جس وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر کے پی کا خاتون رکن اسمبلی کی جانب سے الزامات پر کہنا ہے کہ خاتون ایم پی اے اپنے علاقے میں من پسند ڈی ایس پی کی تعیناتی چاہتی ہیں،وہ نہ ہونے پر بلیک میل کر رہی ہیں.
یہ کام کیوں نہیں کیا؟پیپلز پارٹی کی خاتون رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے دیا استعفیٰ