کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر پیپلز پارٹی کا موقف بھی آ گیا

پیپلز پارٹی کے رہنما ،سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مزار قائد پر کیپٹن صفدر نے جو کچھ کیا وہ نامناسب تھا لیکن جس انداز میں کراچی پولیس نے گرفتاری کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سندھ حکومت کی ہدایات پر نہیں ہوئی ۔ پولیس کا یہ اقدام PDM کی جماعتوں میں خلیج پیدا کرنے کی سازش کا حصہ ہے جسے ہم ناکام بنائیں گے۔

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

دوسری جانب مریم نوازشریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ کیپٹن صفدر کو جلد باہر لے کر آئیں ، سعید غنی سے بات ہوئی ہے وہ بھی معاملے کا پتا چلا رہے ہیں ۔

مریم نواز کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جس وقت دروازہ توڑا جا رہاتھا اس وقت کمرے میں مریم نواز بھی تھیں ،ریاست ایسے کرے گی تو ہم میں سے کوئی نہیں بچے گا،کوشش ہے جلد کیپٹن صفدر کو باہر لے کر آئیں ۔کیپٹن صفدر کو مقامی ہوٹل سے گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف تھانہ بریگیڈ میں مقدمہ درج کیا گیاہے جبکہ انہیں گرفتاری کے بعد تھانہ عزیز بھٹی منتقل کیا گیاہے

واضح رہے کہ شہر قائد کراچی مین مزار قائد کے تقدس کی پامالی کے کیس میں کراچی پولیس نے نجی ہوٹل پر چھاپہ مار کر لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرلیا۔

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

Comments are closed.