مریم کے شوہر کی گرفتاری پر ن لیگ کیا کرنیوالی ہے؟ مریم کے ترجمان نے بتا دیا

0
39

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر مریم نواز کے ترجمان نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں،

مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا تھا کہ کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے لیے سندھ پولیس پر دباوَ ڈالا گیا،کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری کے پیچھے سیاسی عزائم دکھ رہے ہیں،کیپٹن (ر )صفدر کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے بات کی ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ سندھ پولیس کا گرفتاری سے تعلق نہیں

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کا سابق گورنر رہاہوں، تھانے کے اندرنہیں جانے دیا جارہا،کیپٹن (ر )صفدر کس حال میں ہوں گے یہ جاننا ہمارا حق ہے،کیا کیپٹن (ر )صفدر نے کسی کو قتل کرنے کی بات کی تھی، ہمارے وکلا قانونی انداز میں کام کررہے ہیں،ہم سیاسی لوگ ہیں ،ہمارا ردعمل سیاسی ہوگا ،صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اقدام قتل کی دفعات کے تحت گرفتار کرنا قابل مذمت ہے ،ہمیں تھانے کے اندر جانے نہیں دیا جارہا ،جو مقدمہ درج کیا گیا اس کا اندراج غلط ہے،

مریم کے شوہر کیپٹن ر صفدر گرفتار

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری کی ویڈیو سامنے آ گئی، پولیس کی جانب سے وی وی آئی پی پروٹوکول

کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری، وفاقی وزراء نے بڑا مطالبہ کر دیا

واضح رہے کہ نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کو آج صبح کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ہوٹل میں مریم نواز شریف کے کمرے کا دروازہ کھلوا کر زبردستی اندر داخل ہوئی اور کیپٹن صفدر کو ساتھ لے گئی۔ وہ مریم نواز شریف کے ساتھ کراچی گئے تھے اور جلسے کے بعد ایک مقامی ہوٹل میں مقیم تھے.

کراچی جلسہ میں بلانے والی پیپلز پارٹی نے کیپٹن ر صفدر کی گرفتاری پر ہاتھ کھڑے کر دیئے

Leave a reply