اسلام آباد:پیپلزپارٹی کی دوغلی عادت کا پہلے سے علم تھا،بس مصلحت کی خاطرخاموشی کی:رانا ثنااللہ نے سچ بول دیا ،اطلاعات کےمطابق مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ کوئی دل شکستہ ماحول والی بات نہیں ہے، پہلے دن سے پتا تھا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ سے باہر نہیں آئے گی۔
رانا ثناء اللہ خان پی ڈی ایم اجلاس کی روداد سناتے ہوئے کہا کہ آج کی میٹنگ میں 10 میں سے 9 پارٹیوں نے استعفوں پر اتفاق کیا لیکن پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہمیں عدم اعتماد کا آپشن استعمال کرنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں بڑے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی۔ تمام پارٹیوں نے اپنا،اپنا موقف دیا لیکن پیپلز پارٹی کا پہلے دن سے ہی یہی موقف تھا۔ پیپلز پارٹی نے کہا ایک آپشن دیں معاملے کو سی ای سی میں لے جائیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت سب جماعتوں کا اتفاق ہے کہ حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ آصف زرداری نے جیل بھرو تحریک کا حوالہ بھی دیا۔ تاہم مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ اسی لانگ مارچ کے ساتھ استعفے دینے چاہیں۔