پراپرٹی کا عروج تحریر: نوید خان

0
60

میں اسلام آباد میں عرصہ تین سال سے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ ہوں، میں نے لوگوں کو بہت کم وقت میں اس کاروبار سے شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے دیکھا۔
لوگوں کی رہنمائی کے لئے میں اپنی قیمتی رائے سے سب کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔

یہ میری سوچ، میرا ذاتی تجربہ ہے ضروری نہیں کہ سب میری سوچ سے متفق ہو۔
میں جو بہتر سمجھتا ہوں وہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔
جُڑواں شہروں کی سب سے کامیاب سکیموں کی ترتیب کچھ اس طرح ہیں

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی DHA
بحریہ ٹاؤن
ملٹی گارڈن B-17
گُلبرگ گرین
ٹاپ سٹی
فیصل ہلز
وغیرہ ہیں۔
پراپرٹی دورِ حاضر کا ایک بہترین کام سمجھا جا رہا ہے،
اس لئے بہت سے لوگ اس شعبہ سے وابستہ ہو رہے ہیں،

اس شعبے میں باقاعدہ پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھنے والے لوگ موجود ہیں
جن میں زیادہ تر پراپرٹی ڈیلرز بہت دیانتداری اور خلوص سے کام کرتے ہیں، ان کے اپنے اعلیٰ اخلاقی ضابطے اور خوبصورت رکھ رکھاؤ ہیں۔ یہ بہترین آفس بنائے ہوئے ہیں،ان میں سے زیادہ تر پراپرٹی ایسوی ایشن سے رجسٹرڈ ہیں۔
اب فائل ہے کیا، فائل دراصل ڈویلپر اور خریدار کے درمیان ایک معاہدہ ہے کہ آپکو اس سائز کا پلاٹ سوسائٹی کے فلاں حصے میں دیا جائے گا، کچھ ساتھ میں ٹائم بھی لکھتے ہیں لیکن زیادہ تر ٹائم بھی نہیں لکھتے،
کچھ وکیل حضرات تو فائل کو یکترفہ معاہدہ کہتے ہیں۔

کچھ سوسائٹیز میں فائل پر اون یا پرافٹ کسی جواء کی طرح اوپر نیچے ہوتا رہتا ہیں، ایسا مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی والے فارمولے کے تحت ہوتا ہے، اگر ڈیمانڈ زیادہ ہیں اور فروخت کرنے والے کم تو پرافٹ اوپر ہی اوپر جائے گا اسی طرح اگر ڈیمانڈ کم اور فروخت کے لئے فائلز زیادہ دستیاب ہیں تو ریٹ نیچے جانا شروع ہو جاتا ہے۔

کچھ سوسائٹیز کی ڈیویلپمنٹ اتنی اچھی اور بر وقت ہوتی ہیں کہ اُن کا ریٹ ہمیشہ اُوپر ہی جاتا ہیں ایسی مارکیٹ میں بہت زیادہ پیسہ روٹیٹ ہونا شروع ہو جاتا ہیں اور تقریباًسب ہی فائدے میں رہتے ہیں، بس فروخت کرنے والا یہ افسوس کرتا ہے کہ اُس نے جلدی سیل کر دیا جبکہ انویسٹر حضرات اپنے پیسے کو دو گُنا اور کچھ چار گُنا کردیتے ہیں۔
جیسا کہ ہر کام میں اچھے اور برے دونوں طرح کے لوگ ہوتے ہیں، ایسے ہی پراپرٹی میں بھی آپکو بہت
سارے دھوکے باز اور نان پروفیشنل لوگ ملیں گیں، آپکو ان سے ہوشیار رہنا ہوگا۔
یہ چلتے پھرتے کاروباری ہوتے ہیں، اِن کا نا کوئی مستقل ٹھکانا ہوتا ہیں اور نا ہی آفس،
اِن کا مقصد صرف کمیشن ہوتا ہے کمیشن کے چکر میں یہ حضرات آپکا سرمایہ کسی ایسی جگہ پھنسا دیتے ہیں جہاں سے آپکو کافی ٹائم کے بعد بھی کچھ حاصل نہیں ہوتا۔
اگر ہم اسلام آباد اور راولپنڈی کی بات کریں تو یہاں پرانے ائرپورٹ کے پاس ملک ریاض جبکہ نئے ائرپورٹ کے پاس چوہدری عبدالمجید کو سب سے بااعتماد سمجھا جاتاہیں۔
ملک ریاض کی زیادہ تر سوسائٹیز آباد ہیں اور ایک بہت بڑی ایلیٹ کلاس اِس میں رہ رہی ہیں
جبکہ زون ۲ اسلام آباد میں چوہدری عبدالمجید کی سوسائٹیز بہت تیزی سے آبادی کے عوامل سے گزر رہی ہیں
میں پراپرٹی کے حوالے سے اِن دونوں مارکیٹوں کو پاکستان کی سب سے کامیاب مارکیٹ سمجھتا ہوں
جہاں آپکا سرمایہ مکمل محفوظ اور اچھے ریٹرن ویلیو کے ساتھ آپکو واپس ملتا ہے۔
میرا آپکو مشورہ ہے، کسی بھی سوسائٹی میں سرمایہ کاری سے پہلے اُس کا حکومت سے منظور شُدہ NOC ضرور چیک کرے، اور یہ بھی دیکھے کہ اُس سوسائٹی کے پاس زمین کتنی موجود ہے
اسلام آباد سے 60 یا 70 کلو میٹر دور چکری روڈ پر موجود بہت ساری سکیمیں جوکہ اسلام آباد کا نام لے کر لوگوں کو فائلز کی مد میں لوٹ رہی ہیں
جن کے پاس نا حکومتی NOC ہیں اور نا ہی مکمل زمین، اگر ہیں تو صرف سبز باغ اور 3D ویڈیوز باقی نا ہی پلیننگ ہے اور نا ہی کوئی پائیدار منصوبہ بندی
ایسے چکریوں سے خود کو بچائے اور اِن کے دھوکے میں ہر گز نا آئے۔

Name: Naveed Khan
Twitter: @Naveedmarwat55

Leave a reply