اداکار پرابھاس نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا

سالار اور ڈنکی کی ریلیز پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا تصادم ہوگا
prabhas

فلموں کی ریلیز سے قبل بہت سارے فنکار اور فلمساز ایسی حرکات کرتے ہیں کہ جس نے نہ صرف ان کو ڈسکس کیا جائے بلکہ ان کے آنے والے پراجیکٹ کو بھی ڈسکس کیاجائے. اس وقت بھارتی اداکار پرابھاس ہیں چرچا میں‌، اور چرچا میں‌بھی وہ اس لئے ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی فلم کی ریلیز سے قبل اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، پرابھاس کی آنے والی فلم سالار کے خوب چرچے ہورہے ہیں، پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ڈنکی کے ساتھ ریلیز ہوگی، دونوں بڑی فلمیں 22 دسمبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہوں گی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ” سالار اور ڈنکی کی ریلیز پر بھارتی فلم انڈسٹری میں بڑا تصادم ہوگا” کیونکہ دونوں فلموں کی ریلیز کے لیے مداح بےحد پرجوش ہیں۔ اب، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ اداکار پرابھاس نے اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کردیا ہے۔ اس خبر کے وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں. کہا جا رہا ہے کہ اداکار نے جان بوجھ کر توجہ حاصل کرنے اور فلم کی پبلسٹی کے لئے اپنا انسٹاگرام اکائونٹ ڈیلیٹ کیا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہےکہ اداکار نے عین فلم کی ریلیز کے قریب یہ حرکت کی ہے. یہ پبلسٹی سٹنٹ کے علاوہ کچھ نہیں ہو سکتا. دوسری طرف فلم ڈنکی ریلیز سے قبل ہی بے حڈ چرچا میں‌ہے اگر یہ فلم بھی سپر ہٹ ہوتی ہے تو پھر شاہ رخ خان ہٹ فلموں‌کی ہیٹرک کر لیں گے.

غنا علی کی اپنے بیٹے کےساتھ وڈیو وائرل

جوہی چاولہ مجھے اپنی ماں سمجھتی ہے میرا کی والدہ شفقت کا انکشاف

مجھے والد پر کیس کرنے پر کوئی شرمندگی نہیں امیشا پاٹیل

Comments are closed.