لاہور:میرا چلنا،میرارکنا،میراتھکنا،میراگرنا،میراٹھنا،میراجھکنا:اللہ ہو ہے:سارہ بلوچ کی حمدباری تعالیٰ نے ہرطرف خوشبوبکھیردی ، اطلاعات کے مطابق معروف آرٹسٹ سارہ بلوچ نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں حمدباری تعالیٰ پیش کرکے ہرطرف توحید باری تعالٰی کا خوشبوبھراپیغآم شیئرکردیا ہے
اطلاعات کے مطابق سارہ بلوچ کے لیے معروف شیلم زاویر نے یہ حمد باری تعالیٰ تیار کی ہے،اس حمد باری تعالیٰ میں سارہ بلوچ اللہ رب العزت کے سامنے اپنی عاجزی وانکساری بیان کرتی ہیں اورہرلمحہ اپنے رب کے سامنے جھکنے کا عہد کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ اے میرے پروردگارمیری سب عاجزیاں تیرے دربار میں ہیں
"اللہ ہو” کا ورد کرتےہوئے سارہ بلوچ کہتی ہیں کہ تومیری سانسوں کی مالا ہے اورتوہی میرے سینے کی دھڑکن ہے ، وہ آگے چل کہتی ہیں کہ محبت سے قائم ہےزمانے کا ہربندھن
سارہ بلوچ کے اس معروف حمد باری تعالیٰ کی کامیابی کے پیچھے ایک غیرمسلم غیر مسلم کے درمیان اشتراک عمل ہے
یہ غیرمسلم مشہورزمانہ شیلم زاویر ہیں جس کی محبت نے اس حمد باری تعالیٰ کوہردل میں پیوست کردیا ہے
سارہ بلوچ کہتی ہیں کہ یہ میرے لیے بہت اعزاز کی بات ہے کہ یہ میرے درمیان ایک مسلمان اور ایک غیر مسلم کے درمیان اشتراک عمل ہے۔