حال ہی میں پاکستانی میک اپ آرٹسٹ اور ملکہ ترنم نور جہان کی نواسی نتاشا علی لاکھانی نے بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا کی نئی فلم ’دی گرل آن دی ٹرین‘ کا جیسا میک اپ کیا۔

باغی ٹی وی : پاکستانی میک اپ آرٹسٹ نے اس میک اپ کا ٹٹوریل بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جسے بعدازاں بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے پاکستانی میک اپ آرٹسٹ کے اس ٹٹوریل کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر شیئر کیا۔

میک اپ آرٹسٹ نتاشا نے پرینیتی چوپڑا کے اسکرین شاٹس اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کئے اور بتایا کہ پرینیتی نے ان کے ٹٹوریل کو ری پوسٹ کیا ہے۔

نتاشا علی لاکھانی نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ یہ سیلف پروموشن (اپنی تشہر) ہے لیکن مجھے مزہ آیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا کرنے کا آئیڈیا انہیں ایک خاتون نے ہی دیا تھا اور انہیں ایسی خواتین سے محبت ہے جو دوسری خواتین کے کام کو پہچان دلانا چاہتی ہیں۔

خیال رہے کہ نتاشا علی لاکھانی پاکستان کی معروف میک اپ آرٹسٹ اور ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی ہیں۔

Shares: