اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل،قاتل ظاہر جعفر کے حوالے سے اہم خبرآگئی ،اطلاعات کےمطابق نور مقدم قتل کیس کا ابتدائی چالان مکمل ہو گیا، ظاہر جعفر کے علاوہ 11 افراد مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس نے نور مقدم کیس کا ابتدائی چالان مکمل کر لیا ہے، جو پیر کو عدالت میں جمع کرا دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قرار دیا گیا ہے، ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازم بھی مجرم قرار دیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر چالان میں 12 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، 5 افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ 2 ہفتے بعد موصول ہوگی، جس کے بعد مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق چالان میں تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں دیگرملزمان پراعانت اورجرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ 24 اگست کو نور مقدم قتل کیس میں عدالت نے تھراپی ورکس کے سی ای او طاہر ظہور سمیت 6 ملازمین کی ضمانتیں منظور کی تھیں۔

Shares: