عوام کو ریلیف دینے کی تیاریاں مکمل

0
30

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ماہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے 5 رمضان بازار لگانے کی تیاریاں مکمل کرلیں-

خانیوال،کبیروالا،میاں چنوں،جہانیاں،عبدالحکیم میں
پانچوں رمضان بازار کل بروز ہفتہ سے مکمل فعال کردئے جائیں گے-حکومت پنجاب کی طرف سے رمضان بازاروں میں چینی،آٹا،گوشت،سبزیوں،پھلوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش مارکیٹ سے کم نرخ پر فراہم کی جائینگی رمضان بازاروں میں چینی 65 روپے فی کلو فراہم کی جائیگی-ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر رمضان بازاروں میں افسران و ملازمین کی ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں اور ان بازاروں کے اطراف خصوصی صفائی کرانے کے بھی احکامات دے دیئے گئے ہیں-ڈپٹی کمشنر نے اس حوالہ سے بتایا ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء عام مارکیٹ سے سستے داموں فراہم کی جائینگی ماہ مقدس کے دوران عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا

انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اوپن مارکیٹ میں بھی اشیاء کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی گی اور عوام سے لوڈ مار کرنے والے عناصر سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی-

Leave a reply