پی ڈی ایم کے آج سوات میں جلسے کی تیاریاں مکمل:سوات کے نوجوان مریم نواز کے آوٹ ہونے پرپریشان

0
30

پشاور: پی ڈی ایم کے آج سوات میں جلسے کی تیاریاں مکمل:سوات کے نوجوان مریم نواز کے آوٹ ہونے پرپریشان،اطلاعات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) ایک مرتبہ پھر حکومت مخالف جلسے کیلئے تیار ہو گئی، حکومت مخالف اتحاد آج سوات میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت مخالف جلسوں کے لیے ایک بار پھر متحرک ہو گئی۔ سوات کے جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، گراونڈ کے چاروں اطراف پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے جھنڈے اور بینرز لہرا دیئے گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے اور سکیورٹی کے حالات کے باعث مقامی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکا کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم قائدین کا کہنا ہے کہ جلسہ ہر صورت ہو گا۔شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا وفد پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوگا، وفد میں شاہد خاقان عباسی، امیر مقام اور مریم اورنگزیب شامل ہیں۔

دوسری طرف اس وقت سوشل میڈیا پربہت زیادہ اس بات پرگفتگو ہورہی ہے کہ مریم نواز کو سوات جانے سے روکنے پرسوات کے نوجوان بہت مایوس ہیں اوران کو مریم کے علاوہ کسی ن لیگی رہنما کی ضرورت نہیں

شہباز شریف بالا کوٹ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے، ریلی کا آغاز بالا کوٹ، مالم جبہ سے دوپہر 2 بجے ہو گا، ریلی مختلف راستوں سے ہوتی جلسہ گاہ کے مقام گراسی گروانڈ پہنچے گی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوات گراونڈ میں ہرصورت پی ڈی ایم کا جلسہ ہوگا۔ امید ہے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم کے ساتھ تعاون کریگی، کل نہ صرف جلسہ ہوگا بلکہ جاندار جلسہ ہوگا۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کےصدر شہباز شریف سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔ جلسہ اتنا بڑا ہوگا کہ گراؤنڈ بھی کم پڑجائے گا۔

Leave a reply