سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نےکہا ہے کہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز نادہندہ صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بھرپور وسائل استعمال کریں ۔ واجبات / بقایا جات کی عدم ادئیگی پر مستقل نا دہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میپکوخانیوال سرکل میں ایکسینز ، ایس ڈی اوز اور آر اوز کے ساتھ اجلاس..

خانیوال سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکوآپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نےکہا ہے کہ ایکسینز اور ایس ڈی اوز نادہندہ صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی کے لیے بھرپور وسائل استعمال کریں ۔ واجبات / بقایا جات کی عدم ادئیگی پر مستقل نا دہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں یہ ہدایات انہوں نے گزشتہ روز میپکوخانیوال سرکل میں ایکسینز ، ایس ڈی اوز اور آر اوز کے ساتھ اجلاس میں دیں۔ اْنہوں نے کہا نادہندگان سے واجبات وصولی میں ناکامی پر متعلقہ ایس ڈی اْوز کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائی گی۔

بجلی چوری روکنے میں فیلڈ افسران اپنا کردار ادا کریں بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیئے جائیں بلکہ انکے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائے۔ لائن لاسسز کے اہداف کے حصول کے لیئے بھی محنت کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کی بجلی بحالی کی شکایات کا ازالہ ایمرجنسی بنیادوں پر ممکن بنایا جائے اور لائن سٹاف بغیر سیفٹی آلات لائینوں پر ہرگز کا م نہ کریں۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مسعود احمد قریشی، ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد خان سیال ، ایکسین میپکو ڈویژن خانیوال فیاض قربان، ایکسین میپکو ڈویژن میاں چنوں قمر زمان، ایکسین میپکو ڈویژن کبیروالہ نصراللہ خان ناصر ، خانیوال سرکل کے تمام ایس ڈی اْوز اور ریونیو آفیسرز نے شرکت کی۔

Shares: