اسلام آباد : ایک مرتبہ پھر پیٹرول بم گرانے کی تیاری ،اطلاعات کے مطابق کچھ ایسی خبریں گردش کررہی ہیںکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک اضافہ کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 15 مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں 5 روپے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمتوں میں ساڑھے چار روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ یکم مارچ کو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کہا گیا تھا کہ آئندہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان نے اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری مسترد کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم دیا تھا۔انہوں نے عوام پر مہنگائی کا مزید بوجھ بڑھانے سے انکار کر دیا تھا۔