پریس کلب چکوال متنازع الیکشن :چیئرمین، جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر کے خلاف عدالت نے بڑا حکم سنا دیا

چکوال: ۔پریس کلب چکوال کے غیر آئینی غیر قانونی اور متنازع الیکشن کے خلاف دائر اپیل کی سماعت ہوئی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اپیل کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال افتخار البنی کی عدالت میں ہوئی عدالت نے شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر محمد شفیق ملک ولد حاجی ہدایت خان کے خلاف اخبار اشتہار جاری کرنے کا حکم دے دیا۔

فاضل جج افتخار النبی نے روزنامہ دنیا اسلام آباد میں طلبی کے لئے حتمی موقعہ دے کر اشتہار شائع کرانے اور اپیل کی سماعت 8 ستمبر 2021 تک ملتوی کر دی۔

عدالت میں اپیلانٹ و مدعی چوہدری عمران قیصر عباس اصالتاء اور خواجہ بابر سلیم امیدوار برائے چیئرمین اپنے کونسل خواجہ خالد فاروق ایڈووکیٹ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

8 ستمبر 2021 کو شیخ ارشد محمود عباسی چیئرمین چکوال پریس کلب ۔ذوالفقار میر جنرل سیکرٹری اور امیدوار برائے صدر شفیق ملک کی عدم موجودگی پر اپیل میں ان کے پیش ہونے کا قانونی حق ختم ہو جائے گا اور یک طرفہ سماعت عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ یاسین چوہدری صدر چکوال پریس کلب۔چیف الیکشن کمشنر ساجد حسین بلوچ اور امیدوار برائے چیئرمین خواجہ بابر سلیم پیش ہو چکے ہیں اپیلانٹ و مدعی اپیل چوہدری عمران قیصر عباس نے اپنے اس عزم کا بھرپور اظہار کیا ہے کہ چکوال پریس کلب کا الیکشن جلد کالعدم ہو جائے گا۔

Comments are closed.