اسلام آباد:صدرمملکت عارف علوی اوروزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا کا شکارہوگئے،اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس نے بڑوں بڑوں کواپنی لپیٹ میں لینے لگا پہلے وزیراعظم عمران خان تواب صدرمملکت عارف علوی بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق صدرمملکت کی طبعیت پچھلے دوتین دے سے قدرے بہترنہیں تھی تواس پرانہوں نے کرونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کیا
اطلاعات یہ ہیں کہ ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد یہ خبرعام ہوگئی کہ صدرمملکت بھی کرونا کا شکارہوگئے ہیں
دوسری طرف یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صدرمملکت عارف علوی کرونا ویکسین کی پہلی خوراک بھی لے چکے ہیں
دوسری طرف وزیردفاع پرویزخٹک بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے ہیں دونوں اہم رہنماوں نے اپنے آپ کومحدود کرلیا ہے اوریہ بھی کہا جارہاہےکہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں سے ملنا جلنا چھوڑ دیا ہے
دوسری طرف یہ بھی بتایا جارہا ہےکہ 25 مارچ کی پریڈ میں یہ دونوں اہم شخصیات موجود تھیں ۔
ادھر اس حوالے سے ایک وارننگ نظرآرہی ہے سوشل میڈیا پراس وقت بہت زیادہ بحث جاری ہےکہ 25 مارچ کو یوم پاکستان پریڈ کے دن صدر نے ایوارڈ بھی دیئے تھے جس جس اداکار یا اداکارہ نے ان سے ایوارڈ لیے کہیں یہ توکرونا کا شکارنہیں ہوگئے:؟
اس حوالے سے صارفین کا کہنا ہے کہ ان تمام شخصیات کو بھی کروناٹیسٹ کروانا چاہیے جنہوں نے عارف علوی سے ایوارڈ لیے
یاد رہےکہ چند دن پہلے وزیراعظم خاتون اول بشریٰ بی بی بھی کرونا وائرس کے شکارہوگئے تھے ، جس کے بعد ان کا علاج معالجہ جاری ہے اوروہ علاج سے بہتر پرہیز کے فارمولے پرعمل کررہے ہیں