میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں عزت ملتی ہے، صدرمملکت کا پیغام
اسلام آباد:میں معماران ملت کو سلام پیش کرتا ہوں ، استاد کی عزت کرنے سے دنیا میں عزت ملتی ہے ،قوم کا مستقبل اساتذہ سے وابستہ ہے، ، صدرمملکت کا پیغام ، اطلاعات کے مطابق صدر مملکت عارف علوی نے عالمی یوم اساتذہ پر پیغام میں کہا اساتذہ قوم کے معمار ہوتے ہیں، کوئی بھی قوم اساتذہ کی خدمات کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی، اساتذہ کی قومی ترقی کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
واجب الاحترام اساتذہ کرام قوم کے محسن اور پیغمبری پیشہ سے وابستہ ہیں،اساتذہ کی…
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اپنے اساتذہ کی عزت اور ان کے ساتھ احترام کے ساتھ پیش آنے والوں کو دنیا میں عزت ملتی ہے،خیال رہے اساتذہ کا عالمی دن ہر سال 5 اکتوبر کو منایا جاتا ہے جس کی ابتداء 1994 سے ہوئی تھی۔ یونیسکو، یونیسف اور تعلیم سے منسلک دیگر اداروں کی جانب سے اس دن جہاں اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا جاتا ہے وہاں ان مسائل کا جائزہ بھی لیا جاتا ہے جو انہیں درپیش ہیں۔
ہماری بھی مراعات بڑھائی جائیں ورنہ سب کی بند کردی جائیں ، پنجاب حکومت
اساتذہ کے نام اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ استاد ایک اچھے تعلیمی نظام کا بنیادی عنصر، اس کی روح ہیں اور جب تک اساتذہ کو معاشرے میں عزت نفس نہیں ملتی، وہ مقام نہیں ملتا جس کے وہ مستحق ہیں، وہ اپنے فرائض کو بخوبی انجام نہیں دے سکتے۔