استنبول : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنے تین روزہ دورے پر استنبول پہنچ گئے،استنبول کے گورنر علی یرلکایا، اعلی ترکٰ حکام اور ترکی میں پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے اتاترک ایئرپورٹ پر صدر مملکت کا استقبال کیا
صدر ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 14 سے 16 اگست تک ترکی کا دورہ کر رہے ہیں
اپنے قیام کے دوران صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی ترک صدر اردگان کے ساتھ ملاقات کریں گے
دونوں صدور پاکستان نیوی کے لیے ترکی کی جانب سے تیار کی جانے والی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کا افتتاح بھی کریں گے
دونوں ممالک کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے صدر عارف علوی معروف ترک تاجروں سے ملاقات کریں گے
دونوں برادر ممالک بہترین تعلقات کے حامل ہیں، صدر علوی کا دورہ ترکی برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا








