خیبرپختونخواانتخابات:وفاقی وصوبائی حکومتوں، صدرمملکت ،گورنرکے پی اورالیکشن کمیشن کونوٹس جاری

0
41
election

خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس، پشاورہائیکورٹ نےوفاقی و صوبائی حکومتوں، صدر مملکت ، گورنر خیبرپختونخوا اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے۔

باغی ٹی وی:پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا میں بھی الیکشن کی تاریخ کے لئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، جس پر جسٹس اعجاز انور اور جسٹس شکیل احمد نے سماعت کی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ،پنجاب،کے پی الیکشن کیلئے فنڈ دینےکا بل مسترد

ہڑتال کے باعث پی ٹی آئی کے وکلا عدالت میں پیش نہ ہوسکے تاہم پی ٹی آئی رہنما اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

مشتاق غنی نے عدالت سے استدعا کی کہ ہڑتال کے باعث وکلا پیش نہیں ہوسکتے لیکن انتخابات کا اہم معاملہ ہے اس لئے میری پیشی پر ہی فریقین کو نوٹس جاری کرکے جلد آئندہ سماعت کے لئے تاریخ دی جائے۔

عبوری ضمانت کیلئےعثمان بزدار کوعدالت میں پیش ہونے کا حکم

عدالت نے استدعا منظور کرکے گورنر خیبرپختونخوا، الیکشن کمیشن آف پاکستان، وفاقی حکومت، خیبرپختونخوا حکومت اور صدر مملکت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت کے لئے 19 اپریل کی تاریخ دے دی۔

Leave a reply