صدر مملکت نے غریبوں کے قرضے معاف کر دیے
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2020/02/UAE-3-357x210.jpg)
دوبئی: صدر مملکت نے غریبوں کے قرضے معاف کر دیے۔اطلاعات کے مطابق ماراتی صدر کی جانب سے ریٹائرڈ شہریوں کے قرضے معاف کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 429 ریٹائرڈ اماراتی شہریوں پر 44 کروڑ 40 درہم کے واجب الادا قرضے تھے۔
خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقامی شہریوں کو مکانات کے لیے آسان شرائط پر قرضے فراہم کیے جاتے ہیں، ریٹائر ہونے پر باقی اقساط معاف کی گئی ہیں۔
اماراتی اخبار الیوم کے مطابق شیخ خلیفہ بن زاید نے ابوظبی کے ولی عہد اور افواج کے نائب سربراہ شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
نئے صدارتی فیصلے کے مطابق امارات کے 640 شہریوں کے رہائشی قرضے معاف ہوچکے ہیں۔