کراچی: صدر مملکت آصف زرداری کی زیر صداعت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صدر آصف علی زرداری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد پراستقبال کیا ،اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، صوبائی وزیر داخلہ اور آئی جی سندھ سمیت انٹیلی جنس حکام نے شرکت کی، اجلاس میں کراچی اور سندھ بھر خاص کر کچے کے علاقے میں امن اومان کی صورتحال پر آئی جی سندھ نے بریفنگ دی،صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچے میں جو بھی اغوا میں ملوث ہیں اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، پولیس افسران کو اس صورت تبدیل کریں جب وہ امن امان کی صورتحال میں ناکام ہوں،صدر مملکت نے وزیر اعلیٰ سندھ کو واضح احکامات دیئے کہ زمینوں پر قبضوں پر میری زیرو ٹالرنس ہے ،صدر مملکت کا کہنا تھا کہ میں کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا، کراچی سیف سٹی پروجیکٹ جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے

صدر آصف زرداری کی زیر صدارت سندھ میں امن و امان پر اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے ،ایرانی صدر کا دورہ، انٹرنیشنل میچز امن و امان کی دلیل ہیں ،2014 میں کرائم انڈیکس میں کراچی چھٹے نمبر پر تھا اب 82 پر اگیا ہے

امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے،صدر مملکت
قبل ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں کراچی میں ملاقات کی۔ ایم کیوایم پاکستان کے وفد میں مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار بھی شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے وفد نے صدر آصف علی زرداری کو دوبارہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی جس پر صدرمملکت نے انکا شکریہ ادا کیا۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ امن و امان کی بحالی میں ہم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ ایم کیو ایم وفد نے اس حوالے سے صدر مملکت کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

قبل ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاکستان کوسٹ گارڈز کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، پاکستان کوسٹ گارڈز کے اعلیٰ حکام اور افسران بھی شریک ہوئے، محسن نقوی نے پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے گا، کم وسائل کے باوجود کوسٹل گارڈز کی کارکردگی بہترین ہے لیکن کوسٹل ایریاز سے اسمگلنگ روکنے کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید متحرک کردار ادا کرنا ہے۔

وزیر داخلہ کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنےکا اعلان

سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق …

قانون کے تحت وزیراعظم نے اپنے تمام اختیارات چھوڑے ہیں،وزیر قانون

Shares: