سابق انگلش کپتان کی ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی

جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا
0
112

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی-

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا،انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

دوسری جانب آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے آسٹریلیا نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹار بیٹر مچل مارش کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ سینئیر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ اور مارنوس لبوشین ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے ہیں، سلیکشن کمیٹی کے سربراہ جارج بیلی نے ٹیم اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انجر ی سے نجات حاصل کرنے والے آیشٹن ایگر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، جس سے بالنگ اٹیک کو سہارا ملے گا۔

آسٹریلیا کا اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، ایشٹن آیگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، نیتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مچل اسٹارک، مارکس اسٹونیس، میتھیو ویڈ، ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا شامل ہیں-

Leave a reply