نارووال:ووٹ کی خریدوفروخت روکنے کے نام پرصدارتی آرڈیننس آئین پرحملہ ہے:نہیں مانتے:اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے صدارتی آرڈیننس لا کر عمران نیازی حکومت نے آئین پر ایک اور بدترین حملہ کیا ہے

ذرائع کے مطابق احسن اقبال نے اپنے آبائی حلقے نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئینِ پاکستان کو فرینڈزآف عمران خان کونوازنے کےلیےتبدیل نہیں کیاجاسکتا ہے ۔صدارتی آرڈیننس کا مقصد عمران نیازی کے دوستوں کو این آر او دینا اور نوازنا ہے۔ اس غیر آئینی اقدام کو درست قرار دیا گیا توکل ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے 18ویں ترمیم کو بھی رول بیک کیا جا سکتا ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ ووٹ کی خریدوفروخت روکنے کے نام پرنیازی حکومت کچھ اورمقاصد چاہتی ہے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہمیں اس طرح ووٹ کاسٹ کرنے پراعتراض نہیں توعمران خان کیوں بضد ہیں

58 ٹو بی بحال کرنے کا بھی آرڈیننس جاری ہو سکتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدارتی آرڈیننس سپریم کو رٹ کو ڈکٹیشن دینے کے مترادف ہے۔ یہ اعلیٰ عدلیہ کی توہین ہے۔ سپریم کورٹ کوحکومتی آرڈینس ختم کرنا چاہیے۔

Shares: