ایبٹ آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)بٹگرام انتظامیہ اورپولیس ہوش کے ناخن لے‘اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر سمیت دیگرقائدین کیخلاف درج ایف آئی آرانتظامیہ اور پولیس فی الفورواپس لے‘اگرمقدمہ خارج نہ کیاگیانہ صرف خیبرپختونخوابلکہ ملکی سطح احتجاج کریں گے‘حالات کی خرابی کی ذمہ داربٹگرام انتظامیہ پولیس ہوگی‘اہلسنت والجماعت کودیوارکیساتھ نہ لگایاجائے انتظامیہ دوہرے معیاراختیارنہ کرے‘کمشنرہزارہ اورآرپی او ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنربٹگرام اورڈی پی اوسے کوہدایت کرے کہ وہ ہمارے قائدین کے خلاف دائرمقد مہ واپس لے ان خیالات کااظہار جمعہ کے روزاہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدرحاجی نوازخان‘ضلعی امیرشیرافضل خان‘طفیل معیاویہ‘ مولاناشعیب‘ آصف‘چن زیب خان نے ایبٹ آبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں تحفظ ختم نبوت وتحفظ صحابہ واہلبیت کے حوالے سے انتہائی پرامن دینی کانفرنس تھی کوئی سیاسی جلسہ نہیں تھا۔حکومت کروناکی آڑمیں ہماری عبادات خراب نہ کرے اورتوہین ختم نبوت توہین صحابہ واہلبیت کے مرتکب افرادکوکڑی سزادے‘ایسے مجرموں کی پشت پنائی نہ کرے اوراقلیت اوراکثریت پرفوقیت نہ دے انہوں نے کہاکہ اگر محرم الحرام کے جلوسوں پر کرونا کے باوجودپابندی نہیں ہے ہماری مذہبی تقریبات اورعبادات پرپابندیاں لگانے سے بازرہیں ہم پرامن لوگ ہیں امن چاہتے ہیں ہمارے امن کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتمادہے اوروہ آزادی سے بغیرکسی دباؤکے میرٹ پر فیصلے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت گستاخ صحابہ کوتحفظ دے کرملک فرارکروارہی ہے۔جبکہ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ صحابہ واہلبیت کے سپاہیوں کیخلاف مقدمات درج کررہی ہے

Shares: