درسی کتابیں 35فیصد تک مہنگی ،تعلیم خواب بننے لگی
لاہور : غریب طالب علموں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل سے مشکل تر ہونے لگا، اطلاعات کے مطابق درسی کتب 35 فیصد تک مہنگی ہونے لگیں،مزید مہنگائی کی وجہ سے ٹیکسٹ بک بورڈ نے حکومت سے ڈیڑھ ارب کی رقم کا مطالبہ کرکے سب کو حیران کردیا ،
مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 64 واں دن ، بھارتی مظالم جاری
ذرائع کے حوالے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی طرف سے پنجاب کے 52 ہزار سے زائد سکولوںکو فراہم کی جانے والی درسی کتب کے لیے ٹینڈر تو کھول دیئے گئے ہیں،اطلاعات کےمطابق ان درسی کتب کے نرخٹیکسٹ بک بورڈ کی توقعات سے بہت زیادہ نکلے ہیں
حسینہ واجد اور نریندر مودی کے درمیان سمجھوتہ طے پا گیا
ذرائع کے مطابق زیادہ نرخکی وجہ سے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بہت زیادہ نرخ مہنگے ہونے کی وجہ سے دوبارہ ٹینڈر دینے کا فیصلہ کیا ہے . لیکن ساتھ ہی دوسری طرف صوبائی وزیرتعلم مراد راس نے اس چیز پر قابوپانے کی مصنوعی کوشش کی،صوبائی وزیرتعلیم نے پبلشروںکا ایک اہم اجلاس پی ٹی بی بورڈ ہیڈ آفس کی بجائے پی ایم یو میں بلایا اور کوشش کی کہ یہ اجلاس خفیہ طریقے سے ہوجائے
ذرائع کے مطابق اس اجلاس کے دوران جس کی صدارت وزیرتعلیم مراد راس کررہےتھے ، تمام پبلشروںسے موبائل فون لینے کی کوشش کی ، بعض پبلشروں نے فون دے دیئے اور بعضنے انکار کردیا ، جس کی وجہ سے اس موقع پر مزید کشیدگی پیدا ہوگئی،
رطانوی کرکٹرمیرپور میں زلزلے سے متاثرین کی مدد کو پہنچ گئے ، یہ کرکٹر کون ہیں ،
یہ بات بھی قابل غورہے کہ کاغذ کی قیمت 120 روپے فی کلوگرام سے بھی زیادہ بڑھ گئی جس کی وجہ سے ٹینڈر کا ریٹ بھی 44 فیصد تک بڑھ گیا ہے. بورڈ کے پیپررولز کے مطابق اگر بورڈ کو ٹینڈر کے لیے مقررہ حد تک ریٹس نہیںملے تو پھر دوبارہ ٹینڈر دینے کا پابند ہے، دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ صوبائی وزیرتعلیم اور ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی ملی بھگت سے پبلشروں میں باہمی اتفاق سے پول کروا کر اپنے مند پسند پبلشروں کو ٹینڈر دینے کی کوشش کی گئی ہے،
ذرائع کےمطابق ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور صوبائی وزیرتعلیم کی ملی بھگت کو بھانپتے ہوئے آل پاکستان پبلشرزایسوسیایشن نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰسے مداخلت کی اپیل کی ہے اور کہا کہ وہ اس واقعہ کی انکوائری کرائیں