Dated:09-01-2020
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا ہے کہ عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالہ سکی کسی بھی قسم کا دباﺅ یا تاخیری حربے برداشت نہیں کئے جائیں گے۔ضلعی انتظامیہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریس تمام مارکیٹوں اور بازاروں میں کھانے پینے کی اشیاءکے معیار اور نرخوں کو روزانہ کی بنیاد پرچیک کرر ہے ہیں، تاجر برادری مصنوعی مہنگائی، گراں فروشی، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاءکی فروخت جیسے عمل کے سدباب کے لئے حکومتی و انتظامی کوششوں کا ساتھ دیں اور ایسے عناصر کی نشاندہی کریں جو حکومت اور تاجر برادری کے لئے بدنامی کا باعث ہے۔ان خیالات کا اظہار انہون نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)شیخ محمد طاہر، اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، صدر انجمن کریانہ ایسوسی ایشن چوہدری فلک شیر سمیت دیگر متعلقہ اداروں اور کاروباری تنظیموں کے نمائندگان موجو دتھے جبکہ صارفین کی جانب سے خواجہ محمد ادریس اور شمیل مرزا نے نمائندگی کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اشیاءروز مرہ کی قیمتوں سے عوام کو آگاہ اور گراں فروشی کے خلاف حکومت پنجاب کی ”قیمت ایپ“ موثر کردار ادا کر رہی ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز، ریڑھیوں پراشیاءکی مقررہ کردہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہوں پر آویزاں ہوں۔انہوں نے ممبران کمیٹی کی جانب سے منگل و بدھ چھوٹے بڑے گوشت کی مختلف میٹ شاپس پر فروخت کے عمل کو بھی فوری طور پر روکنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منگل و بدھ کو چھوٹے و بڑے گوشت کی فروخت ہر سطح پر بندکی جائے۔اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ، تاجر تنظیموں اور صارفین نمائندگان کی باہمی مشاورت سے اشیاءروز مرہ کی نئی قیمتوں کو تعین کیا گیا جس کے تحت آٹا20کلو گرام808روپے، کرنل چاول(پرانا)136روپے کلو، کرنل چاول (نیا)128روپے کلو، چاول ٹوٹا48روپے کلو، دال چنا (باریک)128روپے، دال چنا (موٹی)138روپے، دال چنا (سپریم)145روپے، دال مسور(باریک)146 روپے، دال مسور(موٹی)122روپے، دال ماش (ایس کیو)196روپے، دال ماش (خرمی)218روپے، دال مونگ (واش)208روپے، سفید چنا (موٹا9mm)114روپے، سفید چنا(باریک)95روپے، بیسن133روپے، چینی70روپے، دودھ80روپے ، مٹن700روپے، بیف 350روپے، روٹی(100گرام)6روپے، نان/خمیری روٹی8روپے، دہی90روپے، ڈبل روٹی(بڑی700گرام)55روپے، ڈبل روٹی(چھوٹی400گرام)40روپے مقرر کئے گئے۔

عوام کو معیاری اشیاءخورد و نوش و دیگر ضروریات زندگی کی مناسب و ارزاں نرخوں پر فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے
Shares: