لاہور: مہنگائی اپنے عروج پر ، عید سے قبل غریب کی پہنچ سے برائلر کا گوشت پہنچ سے دور ہوگیا . عید کی آمد کے ساتھ ہی شہر میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی جبکہ دوسری طرف شہر میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے، چار روز میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں چھیالیس روپے فی کلو کا اضافہ ہو گیا۔

دوسری طرف شہر میں برائلر کی رسد میں کمی کے باعث قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ اطلاعات یہی ہیں کہ برائلر کی سپلائی جان بوجھ کر کم کی جارہی ہے ، تاکہ قربانی کے موقع پر قربانی کےگوشت کے بعد برائلر مرغی مالکان کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق شہر میں زندہ مرغی بارہ روپے اضافے کے بعد ایک سو ساٹھ روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ مرغی کا گوشت سترہ روپے فی کلو مہنگا ہونے کے بعد دو سو بتیس روپے کلو ہو گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث اب وہ مرغی کا گوشت بھی نہیں کھا سکتے کیونکہ گذشتہ چار روز میں مرغی کا گوشت چھیالیس روپے فی کلو مہنگا ہوا ہے۔

شہر میں برائلر کے گوشت کے مہنگے ہونے پر شہریوں کا کہنا ہے کہ بکرے اور گائے کا گوشت پہلے ہی ان کی پہنچ سے دور ہے اور اب ایسے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کے باعث وہ اب مرغی بھی نہیں کھا سکتے۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے سینئر رہنما خلیق ارشد کہتے ہیں کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ رسد میں کمی کے باعث ہوا ہے جبکہ آنے والے دنوں میں جیسے ہی رسد بہتر ہوگی قیمت کم ہوجائے گی۔

Shares: