اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یاپھرکمی سمری وزیراعظم کے پاس پہنچ گئی ،اطلاعات کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری تیار کرلی گئی ہے جس میں پیٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمت میں معمولی اضافے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھے جانے کی سفارش کی گئی ہے تاہم ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کو حتمی منظوری کے لیے سمری بھجوادی گئی ہے تاہم وزیراعظم عمران خان کی حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا۔
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم اس بات کے خواہاں ہیں کہ پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی بجائے کمی کی جائے ، اس پرعمل درآمد کب ہوگا فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا